’’کہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت نہ کردیں‘‘ کولکتہ سے کشمیری طلبہ کی رپورٹ طلب

نہرو یونیورسٹی کے تناظر میں بھارتی وزارت داخلہ نے کولکتہ شہر کی پولیس کو کشمیری طلبہ پر نظر رکھنے کی ہدایت کر دی


این این آئی/APP March 16, 2016
اس اقدام کا مقصد کشمیری طلبا کوٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچوں کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے سے روکنا ہے فوٹو؛ فائل

بھارتی وزارت داخلہ نے پولیس کو مختلف تعلیمی اداروں خاص طور پر کولکتہ شہر میں زیر تعلیم کشمیریوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس اقدام کا مقصد کشمیری طلبہ پرنظررکھنا ہے کہ وہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران کولکتہ میں کھیلے جانے والے میچوں کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کوسپورٹ نہ کرسکیں، بھارتی میڈیا کی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ کولکتہ شہر بھرکے کالجوں کو پولیس کے سربراہ کی طرف سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

جس میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے لیے کہا گیا ہے جو وزارت داخلہ کو فراہم کی جائیں گی، یاد رہے کہ نئی دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے صدرکنہیا کمار کی گرفتاری کے خلاف بھارت بھر میں نریندر مودی کی حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں