کراچی میں چھاپےکالعدم تنظیموں کے متعدد افراد گرفتار

5 سال میں جیل سے رہا ہونیوالے کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کی تفصیل طلب

5 سال میں جیل سے رہا ہونیوالے کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کی تفصیل طلب فوٹو: فائل

حساس اداروں کے اہلکاروں اور سی آئی ڈی آپریشن نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کر کے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ، حراست میں لیے جانے والے ملزمان سے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کے ہیڈ کوارٹر پر کیے جانے والے بم دھماکے کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔


ذرائع کے مطابق ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان نے پولیس کی بھاری نفری اور حساس ادارے کے افسران و اہلکاروں کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں بلدیہ ٹاؤن ، سعید آباد ، مواچھ گوٹھ ، اتحاد ٹاؤن ، قائمخانی کالونی ، نارتھ کراچی سرجانی ٹاؤن ، سفورا گوٹھ ، پہلوان گوٹھ ، گلستان جوہر ، شاہ فیصل کالونی سمیت متعدد علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ، ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانے والوں سے جمعرات کی الصباح نارتھ ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب رینجرز کے ہیڈ کوارٹر پر خودکش بم دھماکے کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی ، ذرائع نے بتایا کہ حساس اداروں کے اہلکاروں نے گزشتہ 5 سال کے دوران جیل سے رہا ہونے والے کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کی لسٹ پولیس اور جیل حکام سے طلب کر لی ہے۔

جبکہ جن کالعدم تنظیموں کے رہا ہونے والے ملزمان کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ صبح شام اپنے اپنے علاقوں کے تھانوں میں اپنی موجودگی کے سلسلے میں حاضری دیں گے ان کی فہرست بھی طلب کی گئی ہے جبکہ تھانوں کے انٹیلی جینئس افسران سے تھانوں میں حاضری لگانے والے ملزمان کی مصروفیت کے بارے میں بھی معلومات طلب کی ہیں جبکہ انٹیلی جیئنس افسران کو اس بات کا بھی پابند کیا ہے کہ علاقے میں مشتبہ افراد کی سخت نگرانی کریں کہ ان سے کون ملنے آرہا ہے ، وہ کن لوگوں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں یا وہ علاقے سے کتنی کتنی دیر کے لیے غائب ہوتے ہیں جبکہ ان کی آمدنی کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کی ہے۔
Load Next Story