شرمین عبید چنائے کی آسکرایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم کی اقوام متحدہ میں نمائش

اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرمیں فلم کی اسکریننگ کا اہتمام پاکستانی مشن نے کیا اوراس میں دنیا بھر کے مندوبین نے شرکت کی

حکومت پاکستان غیرت کے نام پر قتل روکنے کے لئے ہرممکن اقدام اٹھائے گی، ملیحہ لودھی فوٹو: فائل

شرمین عبید چنائے کی آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم کی اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں نمائش کی گئی ہے۔


اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرمیں پاکستان کے مشن نے شرمین عبید چنائے کی آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ''اے گرل ان دی ریور؛ " دی پرائس آف فارگیونیس'' کی خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مندوبین نے شرکت کی اور غیرت کے نام پر قتل کے خلاف شرمین عبید چنائے کی کوشش کو سراہا۔

اس موقع پراقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ حکومت پاکستان غیرت کے نام پر قتل روکنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی، فلم کی وزیراعظم ہاؤس میں نمائش حکومت کی خواتین کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہے، دنیا بھر کے مندوبین کی موجودگی سے فلم میں دیا گیا پیغام دورتک پھیلے گا۔
Load Next Story