ترکمانستان کے صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
دونوں ممالک کے سربراہان دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ترکمانستان کے صدر قربان علی محمد دف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
وزیراعظم نواز شریف نے ترکمانستان کے صدر قربان علی محمد دف کا نور خان ایئربیس پر پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور اسلام آباد کے نو منتخب میئر شیخ عنصر عزیز بھی وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ تھے۔
ترکمانستان کے صدر کو 21 توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ترکمانستان کے صدر وزیراعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ امور سمیت دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے سربراہاں پاکستان، ترکمانستان، افغانستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے گیس پائپ لائن پراجیکٹ کے ترقیاتی کاموں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔