سابق وفاقی وزیرغلام سرورچیمہ آبائی قبرستان میں سپردخاک

نمازجنازہ میں ہزاروں افرادکی شرکت،ایصال ثواب کیلیے قل خوانی آج ڈیرہ خانکی ہیڈ میں ہوگی.


Numaindgan Express November 10, 2012
نمازجنازہ میں ہزاروں افرادکی شرکت،ایصال ثواب کیلیے قل خوانی آج ڈیرہ خانکی ہیڈ میں ہوگی. فوٹو: فائل

سابق وفاقی وزیردفاع اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کرنل (ر) غلام سرور چیمہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان خانکی ہیڈ میں سپردخاک کردیا گیا۔

نمازجنازہ میں عدنان سرور چیمہ، جوہر سرور چیمہ، سیکریٹری فنانس طارق باجوہ ،چوہدری افتخاراحمد چیمہ ، چوہدری فہد چیمہ، جنرل (ر) سلیم اسحاق ، جنرل (ر) سرفراز احمد ،جنرل(ر) نثار گھمن، سابق اسپیکر قومی اسمبلی حامد ناصر چٹھہ ، سابق ضلع ناظم فیاض احمد چٹھہ ، سابق ضلع ناظم سیالکوٹ محمد اکمل چیمہ ،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر بلال قدرت بٹ، سابق صوبائی وزیرچوہدری محمد شاہنواز چیمہ ، سٹی صدر مسلم لیگ (ن) عبدالرئوف مغل، سینئر ضلعی نائب صدر پی پی اعجازاحمد چیمہ' صدر بار ایسوسی شہباز احمد چیمہ ، سابق صدر بار چوہدری ارشاد احمد چیمہ سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میںشرکت کی ۔نماز جنازہ قاری عبدالرشید چشتی نے پڑھائی ، سابق وزیردفاع کرنل (ر) غلام سرور چیمہ کے ایصال ثواب کے لیے قل شریف کے ختم آج 11بجے ان کے ڈیرہ خانکی ہیڈ میں ادا کیے جائیںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں