سارک کانفرنس کے دوران پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی غیر رسمی ملاقات

ملاقات میں سارک سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک March 16, 2016
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ فوٹو: فائل

MILAN: نیپال میں ہونے والی سارک کانفرنس کے دوران پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیپال کے شہر پوکھرا میں جاری 19 ویں سارک کانفرنس کی سائیڈ لائن کے موقع پر پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں سارک سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک بھارت خارجہ سیکرٹریز کی کوئی باضابطہ ملاقات طے نہیں ہے جب کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کل پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس فروری میں ہونے والے پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کے بعد پاک بھارت سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات معطل ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں