مقبوضہ کشمیر مجاہدین کا 4بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ علی گیلانی شبیر شاہ نظر بند

الجہاد تنظیم نے ذمے داری قبول کرلی، انتخابات بھارت کے حق میں کشمیریوں کی اجتماعی رائے نہیں۔


News Agencies November 10, 2012
الجہاد تنظیم نے ذمے داری قبول کرلی، انتخابات بھارت کے حق میں کشمیریوں کی اجتماعی رائے نہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی فوجی کیمپ پر مجاہدین کے حملے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے۔

الجہاد تنظیم نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی، گروپ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ان کے مجاہدین نے ضلع بڈگام کی تحصیل بیرواہ کے علاقے سنورمیں بھارتی فوج کے ایک کیمپ پر گرینڈ داغا اور پھر فائرنگ کی گئی جس کے تنیجے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے، ترجمان کے مطابق مجاہدین کارروائی کے بعد بحفاظت اپنے ٹھکانے پر واپس آگئے ہیں تاہم بھارتی فوج کی طرف سے اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ دوسری طرف بھارتی فوج نے بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کوگرفتار کر کے ہمہامہ پولیس اسٹیشن میں نظربندکردیا ہے۔

گیلانی کواس وقت گرفتارکرلیا گیا جب وہ نماز جمعہ ادا کرنے کیلیے سرینگر میں اپنے گھر سے باہرآرہے تھے۔ پولیس نے شبیر شاہ اورنعیم احمد کو بھی گھر میں نظربند رکھا۔ مقبوضہ کشمیر میں 30 ہزار سے زائد منتخب پنچایت اراکین نے اعلان کیا ہے کہ پنچایت کیلیے ہونے والے انتخابات بھارت کے حق میں کشمیریوں کی اجتماعی رائے نہیں ہے۔ ہزاروں منتخب پنچایت اراکین نے حکومت سے کہا ان سیاسی استحصال نہ کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں