امربا لمعروف ونہی عن المنکرکی حیثیت بنیادی ہے رائیونڈاجتماع

حضور اکرم ؐ کے طریقۂ تبلیغ میں صبرو استقامت کا عنصر نمایاں تھا،علمائے کرام.


INP November 10, 2012
حضور اکرم ؐ کے طریقۂ تبلیغ میں صبرو استقامت کا عنصر نمایاں تھا،علمائے کرام. فوٹو: ایکسپریس نیوز

KARACHI: تین روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کے آغاز پرممتاز علمامولانا محمد زبیر،مولانا سلیمان، مولانا یونس اور مولانا میاں عظمت جی ودیگر نے کہا ہے کہ امربا لمعروف ونہی عن المنکر اسلام میںریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

اسی پر اسلام کی بنیاد اور قوت ووسعت اور کامیابی کا انحصار ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے مسلمان تزکیۂ نفس کے لیے رائے ونڈ میں جمع ہو رہے ہیں۔ آج کے مسلمان کی حالت دیکھ کر قرآن پاک کی یہ ندا کہ اے 'مسلمانو،مسلمان بنو' زوروشور سے بلند کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

اللہ رب العزت نے انسانوں کی ہدایت کا انتظام ہر زمانے میں اپنے ہی بندوں کے ذریعے کروایا اورکبھی قوم در قوم کبھی قبیلہ در قبیلہ سلسلۂ ہدایت کوجاری رکھا۔ انبیا اور رسل کومبعوث فرمایا اور جس قوم کے لیے جن اصولوں کو اللہ تعالٰی نے مناسب سمجھا وہی اصول محنت کرنے والوں کو بذریعہ وحی یا الہام عطا فرمائے۔ یہ سلسلہ نبی آخر الزماں ؐ تک جاری رہا اور آپ ؐ کو حق تعالیٰ شانہ کی جانب سے کارنبوت کے تین اصو ل عطا فرمائے گئے، اول تلاوت احکام ،دوم تعلیم کتاب و حکمت ،سوم تزکیۂ نفس۔حضور اکرم ؐ کے طریقۂ تبلیغ میں صبرو استقامت کا عنصر بڑا نمایاں تھا۔ان کی تقلید سنوارنے کااور کچھ نیک اعمال کرنے کا بہترین طریقہ ہے تاکہ کل قیامت کے دن یہ کہہ سکو کہ میں نے آپ کے مقرب حضرات کی تقلید کی اور دین سیکھنے اور سکھانے میں دنیا سے کنارہ کرکے خاص تیری رضا کے لیے وقت صرف کیا تھا۔ اللہ تعالیٰ حکمت والا اور سب کچھ جاننے والا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |