شام سرکاری فوج اور باغیوں میں لڑائی جاری مزید 37 ہلاک
20 فوجی بھی شامل، حزب مخالف کی متحدہ اپوزیشن بنانے کی جانب پیش رفت
شام میں پرتشدد واقعات میں 20 فوجیوں سمیت مزید 37 افراد ہلاک ہوگئے، ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کی سرحد کے قریب باغیوں کے حملے میں 20 شامی فوجی مارے گئے۔
دریں اثناء دارالحکومت دمشق کے جنوبی قصبے موادمیہ الشام میں میئر کے دفتر کے سامنے ہونے والے بم دھماکے میں 4 شہری ہلاک ہوگئے، دیر الزور میں بھی 13 افراد مارے گئے، ادھر اقوام متحدہ کے مطابق شام میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 ہزار سے زائد شامی شہری تین ہمسامیہ ممالک میں چلے گئے ہیں۔
صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں غیرملکی فوجی مداخلت کے نتیجہ میں بحر اوقیانوس سے بحرالکاہل تک عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے۔ غیرملکی فوجی مداخلت کی صورت میں دنیا کو بہت بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔ دوسری طرف شام میں حزب مخالف نے کہاہے کہ حزب مخالف نے متحدہ اپوزیشن بنانے کی جانب پیش رفت کی ہے اور وہ پر امید ہیں کہ دوہا میں ہونے والے اجلاس کے دوسرے دن وہ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے جبکہ دوسری جانب اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے شام میں امدادی کارروائیوں کے حوالے سے بات چیت کریں گے جس میں امدادی کارکنوں کو کام کرنے اور ان کی متاثرہ علاقوں تک رسائی کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔