بھارت سے میچ کے لیے پوری طرح تیار ہیں شاہد آفریدی

بنگلا دیش کے خلاف جیت سے ٹیم کا مورال کافی بلند ہوا ہے، کپتان قومی ٹیم


ویب ڈیسک March 16, 2016
بنگلا دیش کے خلاف جیت سے ٹیم کا مورال کافی بلند ہوا ہے، کپتان قومی ٹیم، فوٹو؛ فائل

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہےکہ بنگلا دیش سے فتح کے بعد ٹیم کا مورال کافی بلند ہے اور ہم بھارت سے میچ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

کولکتہ میں بنگلادیش کے خلاف فتح کے بعد بات کرتے ہوئے قومی کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ میچ کے ابتدائی 6 اوورز بہت اہم ہوتے ہیں لیکن بلے بازوں نے بہترین پرفارمنس دکھائی اور محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے بہت اچھا کھیلا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف جیت سے ٹیم کا مورال کافی بلند ہوا ہے جس کے بعد اب بھارت سے کھیلنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کپتانی آسان نہیں لیکن میں کپتانی بھی انجوائے کرتا ہوں جب کہ بڑے ایونٹ کی بڑی ذمہ داری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پرفارمنس سے بہت خوش ہوں کیونکہ میری پرفارمنس ہمیشہ میچ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کے خلاف میچ میں پاکستان نے 55 رنز سے فتح حاصل کی جب کہ کپتان شاہد آفریدی کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔