رنبیر کپور فلموں کی ناکامی کے بعد  ڈائریکٹر بننے کے خواب دیکھنے لگے

اداکارکی فلمیں ’’روئے‘‘،’’بمبئی ویلویٹ‘‘ اور’’تماشا‘‘ یکے بعد دیگرے ناکام ہوچکی ہیں


ویب ڈیسک March 16, 2016
اداکارکی فلمیں ’’روئے‘‘،’’بمبئی ویلویٹ‘‘ اور’’تماشا‘‘ یکے بعد دیگرے ناکام ہوچکی ہیں: فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اداکاری کے بعد ہدایتکاری کے میدان میں قسمت آزمائی کریں گے جس کے لیے انہوں نے کوششیں شروع کردی ہیں۔

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے فلمی کیرئیر کا آ غاز 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ''ساوریا'' سے کیا لیکن انہیں شہرت فلم ''عجب پریم کی غضب کہانی'' سے ملی جب کہ پے در پے 3 فلموں کی ناکامی کے بعد وہ اپنے فنی کیرئیر کے مشکل دور سے گزر رہے ہیں جس کے بعد انہوں نے اداکاری کے بعد ڈائریکٹر بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے فلمی دنیا میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر قدم رکھا اور 2 فلموں میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپنے فرائض سرانجام دیئے تاہم اب چاکلیٹی ہیرو نے فلمی کیرئیر کے سب سے مشکل دور سے نکلنے کے لیے ڈائریکٹر بننے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد جلد ہی وہ اپنا پروڈکشن ہاؤس قائم کریں گے جب کہ انہوں نے اپنی ہدایتکاری میں فلم بنانے کے لیے تگ ودود بھی شروع کردی ہیں جس میں وہ بطور ہیرو مرکزی کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور کی فلمیں ''روئے''،''بمبئی ویلویٹ'' اور''تماشا'' ناکام ہوچکی ہیں تاہم اب وہ اپنی 2 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔