دورانِ تربیت فیل افراد کو بھی یونیفارم پہنادیے گئے

لندن گیمز میں بھرتی کے حوالے سے بے ضابطگیوں کے انکشافات روز بروز بڑھنے لگے


ایکسپریس July 20, 2012
لندن گیمز میں بھرتی کے حوالے سے بے ضابطگیوں کے انکشافات روز بروز بڑھنے لگے

اولمپکس 2012 کیلیے سیکیورٹی کی فراہمی میں ناکام فرم جی ایس 4 نے دوران تربیت فیل ہونے والے افراد کو بھی یونیفارم پہنادیے۔ اس بارے میں برطانیہ میں 3 برس سے پناہ گزین مشرقی افریقہ کی ایک طالبہ نے انکشاف کیاکہ وہ تربیتی مرحلے میں ناکام ہونے کے ساتھ سیکیورٹی رسک بھی قرار دی گئی لیکن یونیفارم کے اجراء سے ایک ہفتے قبل اسے حیرت انگیز طور پر خدمات کیلیے طلب کرلیا گیا۔

اگرچہ مذکورہ خاتون نے ملازمت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا لیکن یہ تشویش بھی ظاہر کی کہ میری طرز پر دیگر لوگوں کو بھرتی کرنے سے میگا ایونٹ کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔ دوسری جانب لندن گیمز میں بھرتی کے حوالے سے بے ضابطگیوں کے انکشافات روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ اس ضمن میں ایک کسٹمر سروس منیجر ٹم جونز نے دعویٰ کیاکہ اسے منتظمین نے ملازمت دینے سے قبل کوئی تربیت نہیں دی،

اس نے ملازمت کیلیے ایک برس قبل درخواست دی تھی، پھر سینکڑوں فون کالز اور ای میلز کے باوجود آرگنائزرز سے اس کا رابطہ نہ ہوسکا، حتمی ٹریننگ سے ایک روز قبل اس سے رابطہ کیا گیا تاہم وقت کی کمی اور پیشہ ورانہ مصروفیات کے سبب شرکت سے معذرت کرلی ۔ اس کے باوجود کچھ روز بعد جونز کو ایک خط موصول ہوا جس میں اسے ملازمت قبول کرکے اسٹیڈیم میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں