مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کی ملاقات آج ہوگی

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔


ویب ڈیسک March 17, 2016
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ فوٹو؛ فائل

MUMBAI: پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سراج کی ملاقات آج نیپال میں ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال کے شہر پوکھارا میں جاری 19 ویں سارک کانفرنس کے موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اوربھارتی وزیر خارجہ سشما سراج کے درمیان مختصر ملاقات عشائیے کے موقع پر ہوئی تاہم دونوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آسکیں لیکن آج دونوں کے درمیان باضابطہ ملاقات ہوگی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ہونے والی ملاقات میں سشما سراج پٹھان کوٹ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے معاملے پر بات کریں گی جب کہ اس دوران پاک بھارت سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات سے متعلق بھی بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دسمبر میں ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان دوسری ملاقات ہوگی جب کہ رواں برس فروری میں ہونے والے پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کے بعد پاک بھارت سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات معطل ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں