حصص مارکیٹ میں آئل بینک اور سیمنٹ سیکٹر میں خریداری سے 268پوائنٹس ریکور

کاروباری حجم منگل کی نسبت 10.78 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر18 کروڑ21 لاکھ12 ہزار 710 حصص کے سودے ہوئے


Business Reporter March 17, 2016
کاروباری حجم منگل کی نسبت 10.78 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر18 کروڑ21 لاکھ12 ہزار 710 حصص کے سودے ہوئے فوٹو : فائل

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ریکوری سے آئل اسٹاکس میں سرمایہ کاری اور انسٹی ٹیوشنز کی بینک وسیمنٹ کے حصص میں نچلی قیمتوں پرخریداری کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو تیزی رہی جس سے انڈیکس کی32700 اور32800 پوائنٹس کی 2 حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں۔

تیزی کے سبب48.49 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں34 ارب52 کروڑ11 لاکھ36 ہزار551 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں انسٹی ٹیوشنز کی بڑھتی ہوئی خریداری سرگرمیوں کی وجہ سے کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر تیزی 318 پوائنٹس سے تجاوز کرگئی تھی لیکن فاطمہ فرٹیلائزر کے توقعات کے برعکس مالیاتی نتائج کے اعلان اور اینگروفوڈز میں گزشتہ چند سیشنزکے دوران 10 فیصدکی تیزی کے بعد پرافٹ ٹیکنگ کا رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 268.06 پوائنٹس کے اضافے سے 32891.08 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 157.20 پوائنٹس بڑھ کر 19286.59، کے ایم آئی30 انڈیکس416.06 پوائنٹس اضافے سے 57510.74 اور کے ایم آئی آل شیئر انڈیکس 64.62 پوائنٹس بڑھ کر 15479.45 ہوگیا، کاروباری حجم منگل کی نسبت 10.78 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر18 کروڑ21 لاکھ12 ہزار 710 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار332 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں161 کے بھاؤ میں اضافہ، 145 کے داموں میں کمی اور26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |