پاکستان اور بھارت میں سنجیدہ بات چیت لازمی ہے نریندر مودی

بھارت کوایک مہذب ملک بنانے کیلیے کوششیں جاری رکھیں گے، مودی


Online March 17, 2016
بھارت کوایک مہذب ملک بنانے کیلیے کوششیں جاری رکھیں گے، مودی:فوٹو: فائل

MANDI BAHAUDDIN: بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی نے کہاہے کہ پڑوسی ممالک کیساتھ تعلقات کی بہتری بھارت کی پہلی ترجیح ہے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق انھوں نے صحافیوں سے گفتگومیں کہابھارت کوایک مہذب ملک بنانے کیلیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلیے پرامن ماحول میں سنجیدہ بات چیت لازمی ہے۔

امن کاقیام ایک چیلنج بن کرابھررہا ہے جسے دیکھتے ہوئے ملکی سلامتی کوکسی بھی خطرے سے بچانے کیلئے ہرطرح کی ٹیکنالوجی کاحصول ناگزیرہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں