اوباما نے جسٹس میرک گار لینڈ کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کردیا

ڈیموکریٹ اور ری پبلکن دونوں ہی میرک گارلینڈ کی بطور جج عمدہ کارکردگی کے معترف ہیں، اوباما

ڈیموکریٹ اور ری پبلکن دونوں ہی میرک گارلینڈ کی بطور جج عمدہ کارکردگی کے معترف ہیں، اوباما:فوٹو : فائل

KARACHI:
امریکا کے صدر براک اوباما نے جسٹس انتونین اسکالیا کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر وفاقی اپیلٹ کورٹ کے جج میرک گارلینڈ کو امریکی عدالتِ عظمیٰ کا جج نامزد کر دیا ہے۔


گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران صدر اوباما نے میرک گارلینڈ کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے انھیں امریکا کے چند ذہین ترین قانون دانوں میں سے ایک قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ڈیموکریٹ اور ری پبلکن دونوں ہی میرک گارلینڈ کی بطور جج عمدہ کارکردگی کے معترف ہیں ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے نئے جسٹس کی نامزدگی کے لیے ضروری ہے کہ امریکی سینیٹ بھی اس کی توثیق کرے، تاہم موجودہ سینیٹ میں رپبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔
Load Next Story