ایم کیوایم کا کل کراچی جلسے کے بعد نیا سفر شروع کرنے کا فیصلہ
تجسس قائم رہے تواچھا ہوگا،کئی کامیابیاں عوام کے سامنے لائیں گے ، فاروق ستار کی گفتگو
ایم کیوایم کل کراچی کے جلسے کے بعدایک نئے سیاسی سفرکاآغازکرے گی اوراب متحدہ کی سیاست کااہم نقطہ عوامی مسائل کاحل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق متحدہ کی قیادت عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک اہم پلان مربوط کررہی ہے جس کااعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت ایم کیوایم کی بھرپورتوجہ کراچی کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے جدوجہدکرناہے اورعوامی مسائل کے حل کامعاملہ پارلیمنٹ سندھ اسمبلی اورحکومت کے سامنے بھرپور طریقے سے اٹھایاجائے گا، تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم نے کراچی سے ایک نئے سیاسی سفر کا آغاز کرنے کی ٹھان لی ہے،کل جمعے کومتحدہ اپنے سیاسی مخالفین کویوم تاسیس کے جلسے میں عوامی قوت سے جواب دے گی۔
جس کیلیے متحدہ کے رہنما اورقائدپرعزم ہیں،جلسے کی تیاریاںآخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیںمتحدہ کے ذرائع کاکہناہے کہ ایم کیوایم کل بھرپورسیاسی قوت کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مخالفین کوعوامی طاقت سے یہ بتانے کی بھرپورتیاریاںکررہی ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھرکے عوام ایم کیوایم کے ساتھ ہیں،مزارقائدسے متصل گراؤنڈ باغ جناح میں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقد ہونے والے جلسے سے ایم کیوایم کے رہنما اورقائدخطاب کریں گے۔
اس جلسے میں کئی اہم اعلانات متوقع ہیں جبکہ اہم ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ کل کا جلسہ متحدہ کی سیاست میںایک نئی تاریخ رقم کرے گااس حوالے سے رابطہ کرنے پرایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرفاروق ستارنے ایکسپریس کوبتایاکہ کل جمعے کوکراچی میں ہونے والے جلسے میں بہت سی کامیابیاں عوام کے سامنے لائیں گے فی الحال اس تجسس کوقائم رکھاجائے توبہترہوگا،کل کاجلسہ کراچی سمیت ملک کی تاریخ میں ایک نیاباب رقم کرے گا۔
انھوں نے کہاکہ متحدہ کراچی کے استحکام کیلیے گزشتہ چاردہائیوں سے مصروف عمل ہے ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کے عوام کواکٹھاکرکے پاکستان کواکٹھاکریںکراچی کا امن اورخوشحالی پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت ہے ،ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ ایم کیوایم ایک مضبوط سیاسی جماعت ہے جوبیان بازی اورمخالفتوںسے مزیدمضبوط ہورہی ہے ،ہمارے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔