عمران فاروق قتل کیس معظم علی کی اہلیہ کا مصطفی کمال سے معافی مانگنے کا مطالبہ
مصطفی کمال معظم علی کو قاتل کہنے پرغیرمشروط معافی مانگیں، مطالبہ
ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں نامزد ملزم معظم علی کی اہلیہ نے اپنے شوہر کو قاتل کہنے پر مصطفی کمال سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم معظم علی کی اہلیہ نے مصطفی کمال کو وکیل کے ذریعے بھیجے گئے نوٹس میں کہا ہے کہ مصطفی کمال معظم علی کو قاتل کہنے پر غیر مشروط معافی مانگیں۔ انکا کہنا تھا کہ میرے شوہر کو بلاجواز مقدمے میں گھیسٹا گیا جبکہ یہ معاملہ عدالت میں ہے، مصطفی کمال ایم کیو ایم کے سرگرم رکن تھے اور اسی پر الزامات لگا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 3 مارچ کو مصطفی کمال کی جانب کی جانے والی پریس کانفرنس میں صولت مرزا اور اجمل پہاڑی کے علاوہ عمران فاروق قتل کیس کے مبینہ ملزمان کا بھی حوالہ دیا تھا۔