تیاریاں مکمل پرویز مشرف کی کسی بھی وقت دبئی روانگی متوقع

پرویز مشرف کی دبئی میں برج خلیفہ کے عقب میں واقع رہائش گاہ پر سیکیورٹی سخت کردی گئی


پرویز مشرف کے ہمراہ پارٹی کی سینئر قیادت اور ڈاکٹروں کی ٹیم اور ان کی اہلیہ بھی ساتھ ہوں گی فوٹو: فائل

FAISALABAD: سپریم کورٹ سے وفاقی حکومت کی اپیل خارج ہونے کے بعد سابق صدر پرویز مشرف کی دبئی روانگی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ان کے کسی بھی وقت روانہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدرخلیجی ملک کی ایئر لائن ای کے 611سے دبئی جائیں گے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف کے ہمراہ پارٹی کی سینئر قیادت اور ڈاکٹروں کی ٹیم اور ان کی اہلیہ بھی ساتھ ہوں گی ۔ وہ دبئی میں اپنے معالج ڈاکٹر امتیاز ہاشمی سے اپنی ریڑھی کی ہڈی کا معائنہ کرائیں گے، وہ ان کے زیر علاج ہیں اوران کے پہلے میڈیکل بورڈ کے سربراہ بھی ڈاکٹر امتیاز ہاشمی تھے ، گزشتہ سال ڈاکٹر امتیاز ہاشمی کی سربراہی میں کیے جانے والے میڈیکل بورڈ میں پرویز مشروف کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچرکی نشاندہی ایم آر آئی کے بعد کی تھی۔

پرویز مشرف کی دبئی میں برج خلیفہ کے عقب میں واقع رہائش گاہ پر سیکیورٹی سخت کردی گئی جبکہ صفائی ستھرائی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بنا پران کی ٹکٹ دو جہازوں میں بک کروائی گئی۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں نے کہا ہے کہ ہم ان کے استقبال کیلیے پرجوش ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں