این اے 153 جلال پور پیروالا میں ضمنی انتخاب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری

مسلم لیگ (ن) کے رانا قاسم نون اور پی ٹی آئی کے غلام عباس کھاکھی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔


ویب ڈیسک March 17, 2016
این اے 153 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے دیوان عاشق حسین بخاری کی نا اہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ فوٹو؛ فائل

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 153 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

این اے 153 جلال پور پیروالا میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ حلقے میں رجسٹرڈ 3 لاکھ 79 ہزار سے زائد ووٹرز کے لئے 276 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے۔

کسی بھی نا خوشگوار واقعہ اور دھاندلی کو روکنے کے لئے پاک فوج اور پولیس کے 3 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے رانا قاسم نون اور پی ٹی آئی کے غلام عباس کھاکھی سمیت 11 امیدوار میدان میں ہیں تاہم مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ این اے 153 جلال پور کی نشست مسلم لیگ (ن) کے دیوان عاشق حسین بخاری کی نا اہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں