پاکستانی فلم یا ڈرامے کا حصہ بننے کی کوشش کی لیکن کسی نے رابطہ نہیں کیا رضا مراد

خواہش ہے کہ پاکستان کے کسی ڈرامے یا فلم میں کام کروں، بھارتی اداکار


ویب ڈیسک March 17, 2016
خواہش ہے کہ پاکستان کے کسی ڈرامے یا فلم میں کام کروں، بھارتی اداکار:فوٹو:فائل

بھارتی اداکار رضا مراد کہتے ہیں کہ پاکستان میں قیام کے دوران انہوں نے کوشش کی کہ انہیں کسی فلم یا ڈرامہ میں کردار مل جائے لیکن کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

واہگہ بارڈرپرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے رضا مراد نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کام کریں، جس کے لیے انہوں نے کراچی اورلاہورمیں کوششیں بھی کیں لیکن ان سے کسی نے رابطہ ہی نہیں کیا۔

پاکستان میں ملنے والی محبت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی میں قیام کے دوران گھر والوں نے اتنی شاپنگ کی کہ جیب ہی خالی ہوگئی، وہ بیگم کو شاپنگ کراتے ہوئے خون کے گھونٹ پیتے رہے لیکن پاکستان میں انہیں سب نے اتنا پیار دیا کہ ان کا دل بھر گیا ہے، وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ آئے تھے اور پاکستان سے جاتے ہوئے بہت محبتیں لے کر جارہے ہیں-

اس موقع پررضا مراد کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے بہت اچھی یادیں لے کرجارہی ہیں،پاکستان میں اتنا پیار ملاکہ دل رونے کو دل چاہ رہاہے، وہ واپس جارہی ہیں تاکہ دوبارہ پاکستان آسکیں.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں