رنبیرکپور اداکاری کے بعد اب ہدایتکاری کے میدان میں اترنے کے لیے تیار
رنبیر اپنے دادا راج کپور کے پروڈکشن ہاؤس آر کے "فلمز" کے بینر تلے فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیں گے
KARACHI:
بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کا آج کل اداکاری کے میدان میں ستارا گردش میں ہے لیکن اب انہوں نے ہدایت کاری کے میدان میں اپنی قسمت آزما نے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور گزشتہ 2 برسوں سے جس فلم میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہیں اس کا ڈبہ گول ہوجاتا ہے۔ صورت حال یہ ہے کہ ان کی قریبی دوست کترینہ کیف بھی ان کا ساتھ چھوڑ چکی ہیں۔ اس لیے اب انہوں نے ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لیے وہ اپنے دادا راج کپور کے پروڈکشن ہاؤس ''آر کے فلمز'' کے بینر تلے اپنے نئے سفر کا آغاز کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب رنبیر کپور کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنے سے متعلق رنبیر کپور اس مخمصے کا شکار ہیں کہ کیا وہ یہ ذمہ داریاں نبھانے کے اہل ہیں، اسی لئے اس بات کا بھی امکان ہے کہ رنبیر کپور اپنے دادا کے پروڈکشن ہاؤس میں بننے والی فلموں میں اداکاری کریں اور ان فلموں کی ہدایتکاری ان کے قریبی دوست ایان مکھرجی، انوراگ باسو یا امتیاز علی دیں۔ اسی دوران وہ ہدایت کاری کے مزید اسرار و رموز بھی سیکھ جائیں گے۔
واضح ر ہے کہ رنبیر کپور کی آخری ہٹ فلم 2013 میں ریلیز ہونے والی ''یہ جوابی ہے دیوانی'' تھی اور وہ اس وقت اپنی فلم ''جگا جاسوس'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔