پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق

مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں ہفتہ تک موسلادھاربارش اورژالہ باری کاامکان ہے، محکمہ موسمیات

مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں ہفتہ تک موسلادھاربارش اورژالہ باری کاامکان ہے، محکمہ موسمیات. فوٹو:فائل

KARACHI:
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مردان میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا، شہری علاقوں میں جہاں لوگ بارش سے لطف اندوز ہورہے ہیں وہیں بعض شہروں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


پنجاب میں لاہور اور اس کے گرد و نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی جب کہ چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین،سیالکوٹ،نارووال، حافظ آباد، سرگودھا، شیخوپورہ، چیچہ وطنی اور گوجرانوالہ میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ملکی بالائی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے، کشمیر،گلگت بلتستان،چترال،دیر،سوات، کوہستان، شانگلا، بٹگرام، پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور، بونیر،صوابی اور مالاکنڈ میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔ مردان کے علاقے تخت بائی میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد بھی جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں ہفتہ تک موسلادھاربارش اورژالہ باری کاامکان ہے۔
Load Next Story