سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

عدالت نے ایان علی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے وکیل سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔


ویب ڈیسک March 17, 2016
عدالت نے ایان علی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے وکیل سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔. فوٹو : این این آئی

سپریم کورٹ نے ایان علی کانام ای سی ایل سےنکالنے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف کسٹم حکام کی درخواست کی سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت کسٹم حکام نے موقف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا تاہم ان کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں ٹرائل کورٹس میں مقدمات چل رہے ہیں اس لئے ان کا نام ای سی ایل میں برقرار رکھا جائے۔

ماڈل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کسٹم حکام کی درخواست پر اعتراض اٹھایا کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنا وفاقی حکومت کا اختیار ہے اور کسٹم حکام یہ اپیل دائر کرنے کی مجاز نہیں تاہم عدالت نے ان کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے ایان علی کو نوٹس جاری کیا اور ان کے وکیل سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا جب کہ عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ان کا نام ایک ہفتے کے لئے ای سی ایل میں برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 7 مارچ کو ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں