بھارت نے پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کے لئے پاکستانی ٹیم کو کلئیرنس دیدی
پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھان کوٹ ایئربیس کے اندر جانے کی اجازت دینے میں کوئی اعتراض نہیں، این آئی اے
بھارتی ایئربیس پٹھان کوٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی تحقیقات کے لئے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو بھارت جانے کے لئے کلئیرنس مل گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کے لئے پاکستان کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کے 6 ممبران کو ویزا جاری کردیئے گئے ہیں جب کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کی بھارت آمد رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے تاہم حتمی تاریخوں کا اعلان پاکستانی ہائی کمیشن اوروزارت خارجہ کے درمیان باہمی مشاورت کے بعد کیا جائےگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھان کوٹ ایئربیس تک رسائی اورنیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرکا بیان ریکارڈ کرنے دینے کے حوالے سے فیصلہ کرنا ابھی باقی ہے جب کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کوپٹھان کوٹ ایئربیس کےاندرجانے کی اجازت دینے میں کوئی اعتراض نہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزراجٹ ڈوول کی معلومات کے بعد کاؤنٹر ٹیررازم ڈویژن نے پاکستان میں جیش محمد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔