بنگلہ دیشی اسپنرز نے آئرلینڈ کو تگنی کا ناچ نچا دیا
5وکٹیں لینے والے الیاس ٹیسٹ کے بعدٹی20ڈیبیوپربھی مین آف دی میچ قرار پائے
بنگلہ دیش نے دورئہ آئرلینڈ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے ٹوئنٹی20 میں میزبان کو71 رنز سے شکست دیدی، لیفٹ آرم اسپنرز الیاس سنی اور عبدالرزاق آئرش بیٹسمینوں کو تگنی کا ناچ نچاتے ہوئے بالترتیب5 اور2وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، الیاس نے منفرد اعزاز حاصل کرتے ہوئے ٹیسٹ کے بعد ڈیبیو ٹی ٹوئنٹی میں بھی مین آف دی میچ ایوارڈ اپنے نام کیا،
قبل ازیں شکیب الحسن نے 57 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں فتح کیلیے آئرلینڈ کو191 کا مشکل ترین ہدف ملا، کپتان ولیم پورٹرفیلڈ کے جارحانہ اندازکی وجہ سے ابتدائی22 گیندوں پر 32 رنز بنے مگر پھر یہ سلسلہ برقرار نہ رہ سکا، اسپنرز کی آمد کیساتھ ہی وکٹوں کی جھڑی لگ گئی، پورٹر فیلڈ 2 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنانے کے بعد عبدالرزاق کا نشانہ بنے، اگلے اوور میں اسٹرلنگ (4) کو عبدالرزاق نے ڈائریکٹ تھرو کی بدولت میدان بدر کیا،
الیاس سنی نے آتے ہی ایڈ جوائس (11) اور نیل اوبرائن (8) کی چھٹی کر دی، کیون اوبرائن کی جب عبدالرزاق نے بیلز اڑائیں تو وہ کھاتہ بھی نہ کھول پائے تھے،60 کے اسکور پر چھٹی وکٹ جان مونی کی گری، کیوسیک کا وکٹ پر قیام بھی مختصر رہا،1،1 رنز بنانے والے دونوں بیٹسمینوں کی وکٹیں الیاس کو ملیں، ٹرینٹ جانسٹن (7) کی صورت میں اسپنر نے پانچواں شکار کیا،
گیری ولسن 41 اور سورینسن 12 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے،دونوں نے نویں وکٹ کیلیے 47 رنز جوڑے مگر ٹیم کامیابی سے کوسوں دور رہی، آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر119رنز اسکور کیے، الیاس نے صرف 13 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، عبدالرزاق نے 2 وکٹوں کیلیے محض 9 رنز دیے،
قبل ازیں بنگلہ دیش نے5 وکٹ پر 190 رنز بنائے، شکیب الحسن نے 57 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔3 میچز کی سیریز کا دوسرا مقابلہ جمعے کو ہو گا، فتح کی صورت میں بنگلہ دیش نویں پوزیشن کے ساتھ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں شمولیت اختیار کر لے گا۔