اگر مصطفیٰ کمال کے ساتھ ہوتا توان کے پیچھے نہیں بلکہ آگے ہوتا گورنر سندھ

مصطفیٰ کمال کا معاملہ 18ویں آئینی ترمیم جیسا ہے، ڈاکٹرعشرت العباد


ویب ڈیسک March 17, 2016
کراچی کے حالات خراب ہونے کے باعث لیاری ایکسپریس وے تاخیر کا شکار ہوا ، گورنر سندھ عشرت العباد ، فوٹو؛ فائل

گورنر سندھ عشرت العباد کا کہنا ہے کہ اگر وہ مصطفیٰ کمال کے ساتھ ہوتے تو ان کے آگے ہوتے پیچھے نہیں۔

لیاری ایکسپریس وے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کا معاملہ بالکل 18 ویں ترمیم جیسا ہے ۔ ملک میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ میں بھی ان کا حمایتی ہوں لیکن اگر میں ان کے ساتھ ہوتا تو ان کے پیچھے نہیں بلکہ آگے ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ کسی اسپتال یا پارک کو ٹھیک کراتے تو پوچھا جاتا ہے کہ کون آنے والا ہے۔

لیاری ایکسپریس وے کے حوالے سے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑا منصوبہ اور کراچی کے عوام کے لیے تحفے سے کم نہیں۔ منصوبے کی تکمیل کے لئے بہت سے لوگوں کو نقل مکانی بھی کرنا پڑی۔ کراچی کے حالات اور اس کے ڈیزائن کی وجہ سے اس کی تکمیل میں تاخیر ہوئی ہے۔ اب حالات کی بہتری کے بعد کام تیزی سے جاری ہے اور آئندہ 18 ماہ میں یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔ اس کی تکمیل کے بعد ٹریفک کی روانی بہتر ہوجائے گی اور ٹریفک کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں