پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی روکنے کے لیے درخواست دائر

پرویز مشرف کے خلاف زیر التوا مقدمات کے ختم ہونے تک بیرون ملک جانے سے روکا جائے، درخواست گزار کی استدعا


ویب ڈیسک March 17, 2016
پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے، درخواست گزار کی استدعا فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی روکنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر ہوئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں مقامی شہری سید اقتدار حیدر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کےتحت سنگین غداری کا مقدمہ زیر سماعت ہے، سابق صدر بیماری کو بنیاد بناکر بیرون ملک جاناچاہتے ہیں، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے اور انہیں زیر التوا مقدمات کے ختم ہونے تک بیرون ملک جانے سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق فیصلے کے خلاف حکومت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں