اقوام متحدہ کے زیراہتمام آج ملالہ ڈے منایا جارہا ہے

ملالہ پر حملہ ہماری روایات، کلچر اور طرز زندگی پر حملہ ہے، وزیراعظم ہاؤس سے جاری پیغام


ویب ڈیسک November 10, 2012
وزیراعظم ہاؤس سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ملالہ پر حملہ ہماری روایات، کلچر اور طرز زندگی پر حملہ ہے، فوٹو راشد اجمیری

اقوام متحدہ کےزیراہتمام آج ملالہ ڈے منایا جارہا ہے، اس موقع پر صدراوروزیراعظم کی جانب سے خصوصی پیغامات میں ملالہ کا مشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا گیا ہے۔

ایوان صدرکی جانب سے جاری پیغام میں صدرآصف زرداری نے ملالہ ڈے منانے پراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ملالہ بچیوں کی تعلیم کی علامت بن چکی ہے وہ ان لوگوں کے خلاف ڈھال ہے جو مذہب کا سہارا لے کر اپنی نام نہاد سوچ دوسروں پر تھوپنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ملالہ پر حملہ ہماری روایات، کلچر اور طرز زندگی پر حملہ ہے، یہ سوچوں کی جنگ ہے۔

واضح رہے کہ اقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی اپیل پر دس نومبر کا دن تعلیم اور امن کے لئے کام کرنے والی ملالہ یوسف زئی کے نام پر منایا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں