حکومت مشرف کو فرار کراکے انہیں احسان مندی کا صلہ دے رہی ہے بلاول بھٹو
پرویز مشرف کو سنگین کیسز میں ریلیف دیا گیا تو حکومت کا کوئی جواز نہیں رہے گا، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو ملک سے فرار ہونے کا موقع دیا جارہا ہے اور حکومت انہیں احسان مندی کا صلہ دے رہی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پرویز مشرف میری والدہ کے قتل کیس میں بھی نامزد ہیں، ان کے خلاف متعدد مقدمات زیر سماعت ہیں اور ساتھ ہی آرٹیکل 6 کا بھی مقدمہ ہے اگر مشرف کو بیرون ملک جانے دیا گیا تو اہم مقدمات ادھورے رہ جائیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر قتل کیس میں بار بار طلب کیے جانے کے باوجود مشرف عدالت میں پیش نہیں ہوئے، بگٹی قتل کیس میں بھی ان کی بریت سمجھ سے باہر ہے تاہم انہیں سنگین کیسز میں ریلیف دیا تو حکومت کا کوئی جواز نہیں رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرف کو ملک سے فرار ہونے کا موقع دیا جارہا ہے اور حکومت انہیں احسان مندی کا صلہ دے رہی ہے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے حکومت پر کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مشرف کو آزاد کردیا جب کہ بے نظیر بھٹو نے مشرف کو وردی اور اقتدار سے محروم کیا لیکن آپ نے کیا کیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے جب کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کا فیصلہ حکومت کی صوابدید پر چھوڑا گیا ہے جس کے بعد ان کا علاج کے لیے دبئی جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے روانگی کی تیاریاں بھی مکمل کی جارہی ہیں۔