سیاسی جماعت کا کارکن سعید بھرم ساتھیوں سمیت دبئی سے گرفتار

ملزم کو 2 ہفتوں میں انٹرل پول کے ذریعے کراچی منتقل کیا جائے گا، ذرائع


ویب ڈیسک March 17, 2016
ملزم کو 2 ہفتوں میں انٹرل پول کے ذریعے کراچی منتقل کیا جائے گا، ذرائع، اسکرین گریپ/ ایکسپریس نیوز

DI KHAN: حساس ادارں نے سیاسی جماعت کے کارکن اور بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر سعید بھرم کو ساتھیوں سمیت دبئی سے گرفتار کرلیا جب کہ ملزم کو 2 ہفتوں میں انٹرپول کے ذریعے کراچی منتقل کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں نے دبئی کے ایک ہوٹل میں چھاپہ مارکر سیاسی جماعت کے کارکن اور کراچی کے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر سعید بھرم کو ساتھی عارفین سمیت دبئی سے گرفتار کرلیا جب کہ ملزم کو انٹرپول کے ذریعے 2 ہفتوں میں کراچی منتقل کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملزم سعید بھرم کے خلاف بھتہ خوری، قتل اور چائنہ کٹنگ کے الزامات ہیں جب کہ ملزم 2013 میں کراچی آپریشن کے شروع ہوتے ہی دبئی فرار ہوگیا تھا اور بیرون ملک سے ہی اپنا نیٹ ورک چلاتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔