لندن ورلڈ کپ 2011 کا پاک بھارت سیمی فائنل فکس تھا برطانوی اخبار کا دعویٰ

کتاب میں پاکستان کے 29رنز سے ہارنے کا بتایا گیا تھا


ویب ڈیسک November 10, 2012
کتاب میں پاکستان کے 29رنز سے ہارنے کا بتایا گیا تھا۔ فوٹو ایکسپریس

KARACHI: برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2011 کا پاک بھارت کا موہالی میں کھیلے جانے والا سیمی فائنل فکس تھا۔

برطانوی صحافی ایڈ ہاکنز کی کتاب نے اس وقت دنیائے کرکٹ میں ہلچل مچا دی ہے جب پاک بھارت کرکٹ تعلقات آئند ماہ 4 سال کے بعد بحال ہونے جا رہے ہیں''بُکی گیملر فکسر اسپائے''نامی اس کتاب کے اقتباسات برطانوی اخبار نے شائع کئے ہیں۔

کتاب کے مصنف نے دعویٰ کیا ہے کہ میچ سے تھوڑی دیر قبل ایک بُکی'' پاتھیو'' نے ٹوئٹر پر میچ کا پورا اسکرپٹ دے دیا تھا ۔۔جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 260 سے زائد رنز بنائے گی اورپاکستان کی 2 وکٹیں جلد گر جائیں گی اور پھر 100 رنز کے مجموعی اسکور کے بعد جلد ہی 2 بیٹسمین آؤٹ ہو جائیں گے۔پاکستان کے 5 بیٹسمین 150رنز سے پہلے آؤٹ ہوں گے۔

پاکستان اوربھارت کے درمیان ورلڈ کپ 2011کا سیمی فائنل 30 مارچ کوبھارتی پنجاب کے شہر موہالی میں کھیلا گیا اوردونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے بھی یہ میچ دیکھا تھا۔ بھارتی کپتان دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اوربھارتی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 260رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے سچن ٹنڈولکرنے 85 رنز بنائے لیکن اس دوران ان کے پاکستان نے 5کیچز بھی چھوڑے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم 49.5اوورزمیں 231رنز بناکر آؤٹ ہوئی اوریوں پاکستان یہ میچ 29 رنز سے ہار گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |