پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی بھارتی گجرات میں پرفارم کریں گے

استاد غلام علی کو ثقافتی شو میں ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا


ویب ڈیسک March 17, 2016
استاد غلام علی کو ثقافتی شو میں ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔ فوٹو؛فائل

پاکستان کے معروف غزل گائیک استاد غلام علی بھارت کے شہر گجرات میں منعقدہ کلچرل شو میں پرفارم کریں گے۔

پاکستان کے معروف غزل گائیک بھارتی شہر گجرات میں 4 روزہ ثقافتی شو میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جب کہ ثقافی شو 19 سے 22 مارچ تک ضلع باون گر کے گاؤں تلگا جردہ میں جاری رہے گا جس میں فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ دوسری جانب ثقافتی شو میں فنی خدمات کے اعتراف میں استاد غلام علی اور ڈریم گرل ہیمامالنی سمیت 5 شخصیات کو'' ہنومنت ایوارڈ'' سے نوازا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی دھمکیوں کے باعث استاد غلام علی کے ممبئی سمیت متعدد شہروں میں کئی کنسرٹ منسوخ ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔