سیلاب سے بچاؤ کیلیے177ارب کے چوتھے قومی پلان کی منظوری

پلان کی منظوری میںصوبوں نے اہم کردار ادا کیا، خواجہ آصف، حتمی منظوری کیلیے پلان مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوا دیا گیا


Numaindgan Express March 18, 2016
ذیلی فیڈرل فلڈ کمیشن نے سیلاب سے بچائوکا10 سالہ منصوبہ تیارکیا ہے، بریفنگ، کالا باغ ڈیم سے سندھ بنجرہو جائے گا، قائم علی شاہ فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کی زیرصدارت سیلاب کی صورتحال کی منصوبہ بندی سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میںسیلاب سے بچائوکیلیے 177 ارب روپے کے چوتھے قومی پلان کی منظوری دی گئی،وزارت پانی و بجلی کے حکام کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل کیلیے3 سال کا عرصہ لگا،پلان حتمی منظوری کیلیے مشترکہ مفادات کونسل کوبھجوادیاگیا ہے۔

جمعرات کومشترکہ مفادات کونسل کی ہدایات پرسیلاب کی صورتحال کی منصوبہ بندی سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ،وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صوبائی وزرا آبپاشی کے علاوہ وزارت پانی و بجلی اور فلڈکمیشن کے حکام بھی شریک تھے۔وزارت پانی وبجلی کے حکام نے بتایاکہ ذیلی فیڈرل فلڈ کمیشن نے سیلاب سے بچائو کا 10 سالہ منصوبہ تیارکیا ہے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ ملک سے سیلاب کے بچائو اور تحفظ کی خاطر متفقہ قومی پلان کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انھوں نے پلان کی تشکیل میں صوبوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں نے سیلاب سے بچائو کے چوتھے قومی منصوبے کی تیاری میںاہم کرداراداکیا۔سندھ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کالا باغ ڈیم کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے واضح کیاکہ یہ ڈیم نہیں بننا چاہیے نہ ہی تربیلاسے نیچے ڈیم بنایاجائے۔بعض اوقات سیلاب بھی اچھے ہوتے ہیں، اگرکالا باغ ڈیم بنا تو پھر ساراسندھ بنجر ہو جائیگا۔ وفاق سیلاب کے نقصانات سے بچائوکے پروگرام کے اخراجات برداشت کرے۔ 2010-11میںسندھ میں بہت سیلاب آئے جس سے بہت نقصانات بھی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں