دھابیجی میں ٹریفک حادثے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

گھگر پھاٹک کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس اور وین میں تصادم ہوا۔


ویب ڈیسک March 18, 2016
6 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، طبی عملہ۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: گھگر پھاٹک کے قریب مسافر بس اور وین میں تصادم کے تنیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھابیجی میں گھگر پھاٹک کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس اور وین میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق 6 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔