ایم کیوایم نے 14نومبرکو ہونے والا عوامی ریفرنڈم مؤخرکردیا

اس سے قبل ریفرنڈم کے انعقاد کی تاریخ 8 نومبرطے کی گئی تھی

اس سے قبل ریفرنڈم کے انعقاد کی تاریخ 8 نومبرطے کی گئی تھی. فوٹو فائل

ایم کیوایم نے محرم الحرام کے احترام میں 14 نومبر کو ہونے والا عوامی ریفرنڈم موٴخر کردیا ہے،قائدایم کیوایم الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی۔

ایم کیوایم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ریفرنڈم موٴخر کرنے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کے مشترکہ اجلاس میں مشاورت کے بعد متفقہ طور پر کیا گیا اجلاس میں کہاگیا کہ محرم کے آغاز سے قبل ہی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے سلسلے میں علمائے کرام ، ذاکرین اور مشائخ عظام سے ملاقاتوں اوردیگرمصروفیات کا سلسلہ جاری رہتا ہے، لہٰذارابطہ کمیٹی کے ارکان نے محرم الحرام کے احترام میں 14نومبرکو ہونے والا عوامی ریفرنڈم موٴخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


ایم کیوایم نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے واقعات کے خلاف ایک ریفرنڈم کے انعقاد کا اعلان کیا تھا جس میں عوام سے رائے طلب کی گئی تھی کہ انہیں "قائداعظم کا پاکستان چاہئے یا طالبان کا"۔ اس سے قبل ریفرنڈم کے انعقاد کی تاریخ 8 نومبرطے کی گئی تھی لیکن کراچی میں ہونے والی بین الاقوامی دفاعی نمائش کے انعقاد کےباعث اسے 14 نومبر تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے ریفرنڈم کی تاریخ آگے بڑھاتے ہوئے کہا تھا کہ ڈی جی رینجرزرضوان اخترنے گورنر سندھ سے دفاعی نمائش کے باعث ریفرنڈم چند روز کے لئے مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی جس کے باعث ریفرنڈم کی تاریخ 8 نومبرسے بڑھا کر 14نومبرکی جارہی ہے .

Recommended Stories

Load Next Story