محرم الحرام خیبرپختونخوا کے 3اورپنجاب کے 19اضلاع حساس قرار

چاروں صوبوں،کشمیر،گلگت بلتستان حکومت کی درخواست پر حساس جگہوں پر ایف سی اور رینجرز تعینات کرنےکا فیصلہ کیا،وزارت داخلہ


ویب ڈیسک November 10, 2012
چاروں صوبوں ،کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت کی درخواست پر حساس مقامات پر ایف سی اور رینجرز تعینات کرنےکا فیصلہ کیا،وزارت داخلہ فوٹو: فائل

محرم الحرام کے دوران خیبرپختونخوا کے 3اورپنجاب کے 19اضلاع حساس قراردے دیئے گئے۔

محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزارت داخلہ اور صوبوں نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دےدی ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں سیکیورٹی کیمروں کی مدد سے جلوسوں اور حساس جگہوں کی نگرانی کے لئے ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کر دئیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کے 11 جلوسوں کی گزر گاہوں ، خیبرپختونخوا کے 3 بڑے ڈویژن پشاور، ڈی آئی خان اور کوہاٹ جبکہ پنجاب میں 19 علاقوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت کی درخواست پر حساس جگہوں پر ایف سی اور رینجرز تعینات کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں