فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان پر فرد جرم عائد

عالمگیر خان نے صحت جرم مانتے سے انکار کردیا، کیس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی


ویب ڈیسک March 18, 2016
جب بھی موقع ملے گا تو دوبارہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے کچرا پھینکوں گا، عالمگیر خان۔ فوٹو: فیس بک

عدالت نے فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان پر فرد جرم عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے کچرا پھینکنے سے متعلق کیس کی سماعت کے لئے ایڈیشنل سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے کچرا پھینکنے پر فرد جرم عائد کردی۔

عالمگیر خان نے صحت جرم مانتے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے موقف پر قائم ہوں اور جب بھی موقع ملے گا تو دوبارہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے کچرا پھینکوں گا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو بیان قلمبند کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عالمگیر خان نے ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے کچرا پھینکنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انھیں گرفتار کر لیا تھا تاہم عالمگیر خان نے عدالت سے ضمانت پر رہائی حاصل کر لی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔