کراچی ایئرپورٹ پر چھوٹے مسافر طیارے کو حادثہ کپتان اور خاتون مسافر زخمی

اڑان بھرتے ہی جہاز ہاہیڈرولک پریشر کم ہونے کے باعث واپس رن وے پر آ گرا۔


ویب ڈیسک March 18, 2016
اڑان بھرتے ہی جہاز ہاہیڈرولک پریشر کم ہونے کے باعث واپس رن وے پر آ گرا۔ فوٹو:سوشل میڈیا

کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن کا چارٹر طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں کپتان اور مسافر خاتون زخمی ہو گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک نجی کمپنی کے 18 سیٹر چارٹر طیارے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری لیکن کچھ ہی دیر بعد ہائیڈرولک پریشر کم ہونے کے باعث طیارہ رن وے پر ہی آ کرگرگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی، حادثے میں کپتان اور مسافر خاتون زخمی ہو گئیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ایوی ایشن اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت جہاز میں کپتان سمیت 16 مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد رن وے کو تمام پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے جب کہ طیارے کو رن وے سے ہٹانے کے لئے مشینری طلب کرلی گئی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے 2 انجنوں میں سے ایک بند ہو گیا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔