کترینہ کے ساتھ فلم جگا جاسوس کی شوٹنگ میں کوئی مشکلات نہیں رنبیرکپور

شوٹنگ مکمل ہونے میں کچھ دن باقی ہیں، فلم کی کاسٹ میں شامل ہرفنکار فلم کے لیے دل سے کام کر رہے ہیں، اداکار


ویب ڈیسک March 18, 2016
شوٹنگ مکمل ہونے میں کچھ دن باقی ہیں، فلم کی کاسٹ میں شامل ہرفنکار فلم کے لیے دل سے کام کر رہے ہیں، اداکار. فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے چاکلیٹی اداکار رنبیر کپور نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے کہ انہیں اپنی نئی آنے والی فلم "جگا جاسوس" میں شوٹنگ کے دوران کترینہ کیف سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے درمیان اختلافات کے بعد دوریاں پیدا ہوگئیں تھیں اور ایک ساتھ رہنے والے اداکار اب دور دور رہنے میں ہی عافیت محسوس کر رہے ہیں تاہم فلم "جگا جاسوس" کی شوٹنگ کے دوران خبریں گردش کر رہی تھیں کہ رنبیر کپور کو کترینہ کیف کے ساتھ مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم اداکار نے خود کے اور کترینہ کیف کے درمیان شوٹنگ کے دوران آنے والی مشکلات کے حوالے سے خبروں کو من گھڑت قراردیتے ہوئے کہا کہ کترینہ کیف کے ساتھ ایک بار پھر فلم کی شوٹنگ میں کسی قسم کی کوئی مشکلات کا سامنا نہیں ہے۔

رنبیر کپور نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ خوشگوار ماحول میں جاری ہے اورشوٹنگ مکمل ہونے میں کچھ ہی دن باقی ہیں، فلم کی کاسٹ میں شامل ہر فنکاراور ہدایت کار فلم کے لیے دل سے کام کر رہے ہیں جب کہ اگلے ماہ فلم کے ٹیزرکے حوالے سے بھی بہت پر جوش ہوں اور امید ہے کہ وہ سب کو پسند آئے گا۔

واضح ر ہے کہ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور چاکلیٹی ہیرو رنبیرکپورکے درمیان دوریاں پیدا ہونے کے باعث فلم "جگا جاسوس" کی شوٹنگ تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔