عالمی پابندی کے باوجود شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ
امریکا اور جنوبی کوریا نے بھی میزائل تجربات کی تصدیق کرتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
شمالی کوریا نے عالمی پابندی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ملک کے شمال مغربی شہر سکھوں میں علی الصبح 5 بجکر 55 منٹ پر سمندر میں بیلسٹک میزائل فائر کیا جو 800 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ کامیاب تجربہ کے 20 منٹ کے وقفے سے ایک اور بیلسٹک میزائل سمندر میں فائر کیا گیا۔ فوجی بیان میں کہا گیا کہ روڈونگ میزائل ایک گاڑی کی مدد سے سمندر میں فائر کئے گئے اور دونوں میزائلوں نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
دوسری جانب امریکا اور جنوبی کوریا نے بھی تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا نے سمندر میں 2 بیلسٹک میزائل فائر کئے ہیں جب کہ دونوں ممالک نے شمالی کوریا کے جارحانہ رویئے پر شدید تحفظات کا اظہارکیا ہے۔ شمالی کوریا کے روڈونگ میزائل کی زیادہ سے زیادہ رینج ایک ہزار 300 کلو میٹر ہے جو جاپان کو بھی نشانہ بناسکتا ہے۔