پاک بھارت ٹاکرے کے جنون نے امریکی قونصل خانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا

پاک بھارت میچ پر کراچی میں امریکی قونصل خانے کا ممبئی میں اپنے ہی قونصل خانے کو کرارا جواب۔


ویب ڈیسک March 18, 2016
پاک بھارت میچ پر کراچی میں امریکی قونصل خانے کا ممبئی میں اپنے ہی قونصل خانے کو کرارا جواب۔ فوٹو:فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے ٹاکرے پاک بھارت میچ کا جنون شائقین سے بڑھ کر امریکا تک جا پہنچا اور پاکستان اور بھارت کے قونصل خانے بھی پاک بھارت ٹیموں کی حمایت میں 2 حصوں میں تقسیم ہوگئے۔

ممبئی میں امریکی قونصل خانے نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 19 مارچ کو ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں ہماری تمام تر سپورٹ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے، یہی نہیں امریکی قونصل خانے نے کراچی کے قونصل خانے سے سوال کیا کہ پاک بھارت میچ کے حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے جس پر کراچی میں موجود امریکی قونصل خانے نے انتہائی دلچسپ جواب دیا۔



کراچی کے قونصل خانے نے نہ صرف ممبئی کے قونصل خانے کو بھرپور جواب دیا بلکہ اپنے جواب میں قومی ٹیم کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں قومی کھلاڑی خوشی مناتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں اور ممبئی کے قونصل خانے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جیتنے والی ٹیم اس طرح دکھائی دیتی ہے اور انہوں نے پاک بھارت ٹاکرے میں گرین شرٹس کی حمایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔