بی جے پی رہنما کا اسدالدین اویسی کی زبان کاٹنے پرایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

مہاراشٹرا اسمبلی نے بھی بھارت ماتا کی جے نہ کہنے پر مجلس اتحاد المسلمین کے رکن وارث پٹھان کی رکنیت معطل کردی تھی۔


ویب ڈیسک March 18, 2016
مہاراشٹرا اسمبلی نے بھی بھارت ماتا کی جے نہ کہنے پر مجلس اتحاد المسلمین کے رکن وارث پٹھان کی رکنیت معطل کردی تھی۔ فوٹو:فائل

RAMALLAH:

بھارت میں ہر آنے والے دن کے ساتھ مذہبی انتہا پسندی زور پکڑتی جا رہی ہے اور ہندو انتہا پسند اس تعصب میں اتنا آگے آ چکے ہیں کہ انھوں نے 'بھارت ماتا کی جے' نہ کہنے پر لوک سبھا کے مسلمان رکن اسدالدین اویسی کی زبان کاٹنے والے کے لئے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کی جانب سے 'بھارت ماتا کی جے' نہ کہنے پر بی جے پی اور شیو سینا سمیت دیگر ہندو انتہا پسند تنظیموں کے تن بدن میں آگ لگ گئی۔ بی جے پی اتر پردیش کے رہنما شائن پرکاش دیودی نے اسد الدین اویسی کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ماتا کی جے کہنے سے آپ کو تکلیف ہے تو پھر بھارت میں رہنے کا بھی آپ کو کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی اسد الدین اویسی کی زبان کاٹ کر لائے گا اسے ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ شیو سینا نے بھی اسد الدین اویسی کی شہریت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب مہاراشٹرا اسمبلی نے بھی بھارت ماتا کی جے نہ کہنے پر مجلس اتحاد المسلمین کے رکن وارث پٹھان کی رکنیت معطل کردی جس کے خلاف لوگ احتجاجاً سڑکوں پرنکل آئےاور وارث پٹھان کی رکنیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا تاہم پولیس نے مظاہرین پرلاٹھی چارج کیا۔

واضح رہے کہ اسد الدین اویسی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی گردن پر چھری بھی رکھ دی جائے تو تب بھی وہ بھارت ماتا کی جے نہیں کہیں گے کیونکہ بھارت کے آئین میں کہیں بھی نہیں لکھا کہ 'بھارت ماتا کی جے' کہا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں