تہرانایران میں ٹرین حادثہ 4افراد ہلاک36زخمی

زخمیوں کو یزد شہر کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔


ویب ڈیسک November 10, 2012
ٹرین حادثے کے بعد حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

ایران کے شہریزد میں ٹرین حادثے میں 4 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے ۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حادثہ جمعہ کی رات زاہدان سے دارالحکومت تہران جانے والی مسافرٹرین کو پیش آیا۔ حادثے کے وقت ٹرین میں 200 سے زائد افراد سوار تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ٹرین کے عملے کے 3افراد بھی شامل ہیں ۔ زخمیوں کو یزد شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

ایرانی ٹی وی کے مطابق حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں ٹرین حادثات کی شرح بہت کم ہے، 2004 میں نیشا پور کے قریب ٹرین پٹری سے اتر گئی تھی جس کے باعث 289 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |