کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں رینجرز چوکی پر دستی بم حملہ 2 اہلکارزخمی

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔


ویب ڈیسک March 18, 2016
پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو:فائل

کورنگی کراسنگ میں رینجرز چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ پھینکا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں رینجرز کی چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے کریکرپھینکا گیا جب اہلکار چوکی کے اندر موجود تھے، دستی بم پھٹنے کے نتیجے میں 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ چوکی کی دیواریں منہدم ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکاروں میں حوالدار منظور اور سپاہی کلیم اللہ شامل ہیں جنہیں فوری طور پر انڈس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جب کہ جائے وقوعہ کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل عیسیٰ نگری اور موتی محل میں بھی نامعلوم ملزمان نے رینجرز کی چوکیوں پر دستی بم پھینکے تھے تاہم حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔