جلد ہی ایم کیو ایم کی اہم اور بہت سی وکٹیں گرائیں گے انیس قائم خانی

پورے ملک میں جاکراس تاثرکوختم کردیں گے کہ ہم صرف کراچی اور اردو بولنے والوں کی نمائندگی کررہے ہیں ، انیس قائمخانی

پورے ملک میں جاکراس تاثرکوختم کردیں گے کہ ہم صرف کراچی اور اردو بولنے والوں کی نمائندگی کررہے ہیں ، انیس قائمخانی ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
متحدہ قومی موومنٹ کے منحرف رہنما انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کو پارٹی کا نام اور منشور کا اعلان کریں گے اور جلد ہی ایم کیو ایم کی اہم اور بہت سی وکٹیں گرائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ جب میڈیا کو پریس کانفرنس کی دعوت دیتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ کسی جماعت کی وکٹ ہی گرائیں گے، جنہیں اللہ ہدایت دیتا ہے وہ خود بخود ہمارے ساتھ آجاتا ہے اور ہم جلد ہی ایم کیو ایم کی اہم اور بہت سی وکٹیں بھی گرائیں گے ہم پاکستان میں سیاست کرنے آئے ہیں دیگر امور پر بھی بات کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حیدرآباد میں نئی پارٹی کے لئے آفس کرائے پر لے لیا ہے اور آئندہ ہفتے حیدرآباد جا کر عوام سے ملاقاتیں کریں گے جن میں صرف اردو بولنے والے نہیں بلکہ سندھی بولنے والے بھی ہوں گے اور ہم پورے ملک میں جاکر اس تاثر کو ختم کریں گے کہ ہم صرف اردو بولنے والوں یا کراچی کی نمائندگی کرنے آئے ہیں۔


انیس قائمخانی کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو پارٹی کا نام اور منشور کا اعلان بھی کردیں گے جبکہ اپریل کے وسط میں جلسے کی تیاری بھی ہے، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی معاونت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شہر قائد کے لئے بہت سی خدمات سرانجام دی ہیں ہم ان کی عزت کرتے ہیں ان سے گزشتہ ڈھائی سال سے کوئی رابطہ نہیں اگر وہ ہمارے ساتھ ہوتے تو پیچھے یا آگے کے بجائے ہمارے درمیان ہوتے۔

Load Next Story