کراچی میں رینجرز پر حملوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار ڈی جی رینجرز

شہر میں رینجرز اور پولیس پر حملے میں 3 گروپ ملوث ہیں، میجر جنرل بلال اکبر


ویب ڈیسک March 18, 2016
شہر میں رینجرز اور پولیس پر حملے میں 3 گروپ ملوث ہیں، میجر جنرل بلال اکبر، فوٹو؛ فائل

ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ کراچی میں پولیس اور رینجرز پر حملے کرنے والے تین گروپ ہیں جب کہ حملوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کراچی میں کورنگی کراسنگ میں حملے کا شکار ہونے والی رینجرز چوکی کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والی چیک پوسٹ پر 400 گرام باردوی مواد استعمال کیا گیا جس میں 4 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ چوتھا اہلکار شدید زخمی ہے۔

ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ اب تک 4 ملزمان کو رینجرز پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہیں اس لیے ابھی کچھ بھی کہنا اورملزمان کی شناخت ظاہر کرنا قبل از وقت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پولیس اور رینجرز پر حملہ کرنے والے تین گروپ ہیں اور یہ تینوں گروپس مختلف طریقوں اور مواد کے ذریعے اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہیں، پہلے دھماکے کی قسم وہ ہے جو لیاری میں کیے جاتے ہیں، دوسری قسم کے دھماکے پلاسٹک کنٹینرز میں کئی جاتے ہیں جو مخصوص علاقوں میں پولیس اور رینجرز پر پھینکے گئے جب کہ تیسری قسم کے دھماکے وہ ہیں جو دہشت گرد کرتے ہیں۔

میجرجنرل بلال اکبر نے کہا کہ پولیس نے ہماری بہت سے کیسز میں معاونت کی ہے اور کریکر حملوں میں گرفتار ہونے والے 4 ملزمان میں سے ایک ملزم پولیس اور 3 کو رینجرز نے گرفتارکیا ہے جب کہ تازہ حملہ کس گروپ نے کیا اس سے متعلق ابھی کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا لیکن امید ہے جلد ہی واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچادیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |