
پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک ٹو میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک ہوٹل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ نارتھ ناظم آباد میں سیفی کالج کے قریب بھی فائرنگ کے واقعے میں 2افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورنگی نمبر 6 میں ایک شخص ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا جبکہ جمعہ گوٹھ میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ۔
پرانا گولیمار کے علاقے ریکسر لائن میں تنازع کے حل کے لئے آئے ہوئے دو جرائم پیشہ گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔