شمالی وزیرستان میں شدید بارش مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

مکان کی چھت گرنے سے 5 بچے اور 2 خواتین ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئیں، پولیٹیکل انتظامیہ


ویب ڈیسک March 18, 2016
مکان کی چھت گرنے سے 5 بچے اور 2 خواتین ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئیں، پولیٹیکل انتظامیہ، فوٹو؛ فائل

 

تحصیل دتہ خیل میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے تحصیل دتہ خیل کے گاؤں میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملبے سے 7 لاشوں کو نکالا جاچکا ہے جن میں 5 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں جب کہ ملبے تلے دیگر افراد کے دبے ہونے کے خدشے کے پیش نظر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے اور مختلف حادثات میں مرنے والوں میں تعداد درجنوں تک جا پہنچی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |