ورلڈ کپ 2011 سے متعلق میڈیا کی قیاس آرائیوں پر کارروائی نہیں کی جاسکتی آئی سی سی

2011 كا ورلڈ كپ كرپشن سے پاک تھا، ترجمان آئی سی سی


APP November 10, 2012
2011 كا ورلڈ كپ كرپشن سے پاک تھا، ترجمان آئی سی سی فوٹو: فائل

آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ كپ 2011 میں ميچ فكسنگ كے حوالے سے ميڈيا كی قياس آرائيوں پر كوئی كارروائی نہيں كی جائے گی۔


انٹرنيشنل كركٹ كونسل (آئی سی سی ) نے كہا ہے كہ 2011 ميں منعقدہ آئی سی سی كركٹ ورلڈ كپ كو پہلے ہی كليئر قراردیا جاچکا ہے اس لئے ميڈيا كی قياس آرائيوں پر کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ آئی سی سی كے ترجمان كے مطابق 2011 كا ورلڈ كپ كرپشن سے پاک تھا۔


برطانوی اخبار کے ورلڈ کپ 2011 میں پاک بھارت سیمی فائنل میچ کو فکس قرار دیئے جانے کے دعوے پر آئی سی سی كے ترجمان کا كہنا تھا کہ وہ ميڈيا كی قياس آرائيوں پر يقين نہيں ركھتے اوربغیرکسی ٹھوس ثبوت کے صرف ان قیاس آرائیوں کی بنیاد پر کسی کے خلاف كارروائی نہیں کی جائے گی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں